لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ )کارپوریٹ سیکٹر کی ٹیموں کے درمیان جاری پریمیر سپر لیگ کے سیمی فائنل میچ میں ڈیسکون نے فاطمہ گروپ کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔گزشتہ روز نیو اتفاق گرائونڈفیصل ٹائون میں کھیلے گئے میچ میں ڈیسکون نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا ۔ ڈیسکون کی ٹیم نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 173رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں فاطمہ گروپ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9کھلاڑیوں کے نقصان پر 166رنز پر ہمت ہاری گئی ۔ بہترین کھیل پیش کرنے پر فاتح ٹیم کے عاصم بٹ کومین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔ڈیسکون اورہنڈا کی ٹیمیں 27جنوری کو ارفع کریم گرائونڈ میں ٹائٹل کے لئے مد مقابل ہوں گی۔