انڈر 19 ورلڈ کپ،سری لنکن اوپنر حاسیتھا بویاگوندا کا عالمی ریکارڈ

سری لنکن ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین حاسیتھا بویاگوندا نے انڈر 19 یوتھ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیل کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، انہوں نے نیوزی لینڈ میں جاری انڈر 19 ورلڈ کپ میں گزشتہ روز کینیا انڈر 19 کے خلاف کھیلے گئے میچ میں 191 رنز کی اننگز کھیل کر نیوزی لینڈ کے جیک بھولا کا ریکارڈ توڑ ڈالا، جنہوں نے رواں ایونٹ کے دوران ہی 17 جنوری کو کینیا انڈر 19 کے خلاف میچ میں 180 رنز کی اننگز کھیل کر تاریخ رقم کی تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ حاسیتھا نے انڈر 19 ورلڈکپ ٹورنامنٹس کی تاریخ میں بھی انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیلنے کا عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

تعارف: newseditor