لاہور قلندرز پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام، گلگت سے 18کھلاڑی منتخب

گلگت(سپورٹس لنک رپورٹ) لاہور قلندرز پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام میں پیر کو ٹرائلز کے لئے 18کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل ہوگیا۔ انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ان ٹرائلز میں پورا شہر شامل ہے۔ یہاں فاسٹ بولر اچھے دکھائی دیتے ہیں۔ نوجوان پاکستان کرکٹ میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔ گلگت اسپورٹس گراونڈ میں ہونے والے ٹرائلز کی نگرانی ماضی کے عظیم کھلاڑیوں انضمام الحق اور شعیب اختر نے لیگ اسپنر یاسر شاہ اور عاقب جاوید کی مدد سے کی۔ ٹرائلز میں کھلاڑیوں کو جوش وخروش قابل دید تھا۔پانچ ہزار کھلاڑیوں نے ٹرائلز میں شرکت کی۔ انضمام نے بیٹسمینوں، شعیب اختر نے فاسٹ بولروں اور یاسر شاہ نے اسپنرز کا انتخاب کیا۔ رانا فواد نے کہا کہ یہاں پولو کی وجہ سے شہرت تھی ۔ لیکن کرکٹرز کا جوش وخروش قابل دید ہے۔ پاکستان کے بڑے کھلاڑیوں نے ان نوجوانوں کے جوہر دیکھے۔ سابق کپتان انضمام الحق نے سہولتوں کے فقدان کے باوجود کئی باصلاحیت کھلاڑی دکھائی دیئے۔ یہاں کے کھلاڑی ہر سطح پر کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔ لاہور قلندرز نے منظم انداز میں 25 دیگر کوچز کے ساتھ ٹرائلز کرائے ہیں۔ پاکستان کے انٹر نیشنل اور فرسٹ کلاس کھلاڑی ان ٹرائلز میں ہماری معاونت کی ہے ۔ پاکستان میں میں نے اس سے قبل اتنی اچھی اور پروفیشنل ٹرائلز نہیں دیکھے ہیں۔ گلگت کے بعد اب9 اگست کو مظفر آباد میں ٹرائلز ہوں گے۔ پنجاب، کے پی کے ، گلگت اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے گیارہ شہروں میں ٹرائلز ہوں گے۔

error: Content is protected !!