اسلام آباد ہائی کورٹ نے شرجیل خان کی سزا کے خلاف پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کو 21فروری کوطلب کر لیاہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ میں شرجیل خان کی سزا کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی۔شرجیل خان کے وکیل کے دلائل سنے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی سی بی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پی سی بی حکام کو 21فروری کو طلب کر لیاہے۔ وکیل شیغان اعجاز کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن کوڈ کی شقوں کو چیلنج کیا گیا ہے۔انہوں نے موقف اختیار کیا کہ شہادتوں کو درست انداز میں پڑھا نہیں گیا، شہادتوں کو درست انداز میں نہ پڑھنے کی وجہ سے سزا نہیں سنائی جاسکتی ہے۔