راوی چیلج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 12 فروری سے شروع ہو گا

راوی فٹ بال کلب اسلام آباد کے زیراہتمام راوی چیلج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 12 فروری سے شروع ہو گا۔ راوی فٹ بال کلب کے صدر سید تنویر احمد نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی ٹیمیں ناک آﺅٹ سسٹم پر حصہ لے رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس (آج) جمعہ کو ہوگا۔ جس ٹورنامنٹ کے انتظامات کو آخری شکل میں جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ ایک ماہ تک جاری رہے گا اورٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

error: Content is protected !!