سرینا ولیمز فیڈ کپ کیلئے امریکی ٹیم کا حصہ

شہرہ آفاق ٹینس سٹار سرینا ولیمز کو آئندہ ماہ ہالینڈ کے خلاف شیڈول فیڈکپ میچ کیلئے امریکن ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے راؤنڈ کا میچ 10 اور 11 فروری کو کھیلا جائے گا۔ امریکہ نے فیڈکپ پہلے راؤنڈ میچ کیلئے تین رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا جس میں سرینا ولیمز، وینس ولیمز اور کوکو وینڈی ویگھے شامل ہیں، کپتان کیتھی رینالڈی چوتھی کھلاڑی کا اعلان بعد میں کریں گی۔ واضح رہے کہ امریکہ نے گزشتہ سال بیلاروس کو شکست دے کر ریکارڈ 18ویں مرتبہ فیڈکپ کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

 

تعارف: newseditor