قومی ایک روزہ ریجن کرکٹ کپ کل سے شروع ہوگا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی ایک روزہ ریجن کرکٹ کپ کل سے شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے میچز راولپنڈی اور اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے اور ٹورنامنٹ میں آٹھ ریجنز کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں لاہور وائٹس، لاہور بلیوز، کراچی وائٹس، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور فاٹا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ کل چار میچز کھیلے جائیں گے۔ نیشنل گرائونڈ اسلام آباد میں لاہور وائٹس اور لاہور بلیوز کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔ کے آر ایل گرائونڈ راولپنڈی میں کراچی وائٹس کا مقابلہ فیصل آباد سے ہوگا، پنڈی سٹیڈیم میں اسلام آباد اور راولپنڈی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی جبکہ ڈائمنڈ گرائونڈ، اسلام آباد میں پشاور اور فاٹاکی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل مرحلہ 8 فروری سے شروع ہوگا جبکہ فائنل میچ11 فروری کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

تعارف: newseditor