پاکستان اور نیوزی لینڈ کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج

آکلینڈ ( سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین3ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج جمعرات کو ایڈن پارک آکلینڈمیں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم کو گرین شرٹس کے خلاف سیریز میں1-0کی برتری حاصل ہے،پاکستان کو میچ میں سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہو گا،قومی کرکٹرزنے میچ کی تیاری کیلئے ایڈن پارک پر3گھنٹے کا ٹریننگ سیشن کیا، جس میںبیٹنگ ،بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں ہوئیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم دوسرے ٹی 20میں ( آج )جمعرات کو آکلینڈ میں نیوزی لینڈ کے مدمقابل آئیگی، میچ ہارنیکی صورت میں سیریزسے ہاتھ دھونا پڑیگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11بجے شروع ہوگا۔نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی 20میں پاکستان کو7وکٹوں سیزیرکرکے سیریزمیں ایک صفرکی برتری حاصل کرلی تھی۔قومی کرکٹرزنے میچ کی تیاری کیلئے ایڈن پارک پر3گھنٹے کا ٹریننگ سیشن کیا، بیٹنگ ،بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں ہوئیں۔اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹی 20کی بہترین ٹیم ہے، دوسرے میچ میں بھرپورفائٹ بیک کریں گے۔دوسرے ٹی 20کیلئے محمد نواز کی جگہ احمد شہزاد کی فائنل الیون میں شمولیت کا امکان ہے۔ کیوی کپتان کین ولیمسن نے انجری کے باعث پہلے میچ میں حصہ نہیں لیا تاہم امکان ہے کہ وہ دوسرے میچ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

تعارف: newseditor