پشاور زلمی کا مکڈونلڈ کیساتھ شراکت کا معاہدہ

کھیلوں کے فروغ اور فلاحی کاموں کیلئے پشاور زلمی کی مکڈونلڈ کیساتھ شراکت کا معاہدہ طے پا گیا۔ مکڈونلڈز اور پشاور زلمی کی انتظامیہ نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔مکڈونلڈ پاکستان کی نمائندگی چیف مارکیٹنگ آفیسر جمیل مغل جبکہ پشاور زلمی کی نمائندگی ٹیم اونر جاوید آفریدی نے کی۔ ہیڈ آف مکڈونلڈ محمد جمیل نے کہا کہ پشاور زلمی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں ہمیں اپنے ساتھ چلانے کا فیصلہ کیا۔ کھیلوں کی سرگرمیاں معاشرے پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہیں، اسپورٹس کو دیکھنے اور کھیلنے سے روزہ مرہ زندگی میں درپیش ذہنی دبا سے نچات ملتی ہے اور ہمیں ایک کمیونٹی کے طور پر ابھرنے اور ایک ترقی یافتہ پاکستان کیلیے صوبائی اور قومی شناخت کی تشکیل میں مدد ملتی ہے۔ ہم ایسی سرگرمیوں میں بھرپور معاونت کا جذبہ رکھتے ہیں، پی ایس ایل کے دوران گرانڈ میں پشاور زلمی کی بھرپور اشتہاری مہم چلائی جائے گی۔چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کہا کہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ برانڈز کرکٹ کے فروغ کیلئے کام کر رہے ہیں، پشاور زلمی کو سپورٹ کرنے پر مکڈونلڈ کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی نے پی سی بی کو تمام رقم ادا کر دی ہے، سب کو چاہیے کہ پی سی بی کو سپورٹ کریں۔ پاکستان سپر لیگ ایک بڑا ٹورنامنٹ اور پاکستان کی پراڈکٹ ہے، ملتان سلطان کو پی ایس ایل فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں، میڈیا زلمی کی سپورٹ جاری رکھے، ملک کا مثبت تاثر اجاگر کرنے کیلیے پشاور زلمی اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ مکڈونلڈ زلمی ٹیم کا اسپانسر ہے اور اس کا لوگو کھلاڑیوں کی کٹ پر آویزاں ہو گا۔اس موقع پر مکڈونلڈز کی جانب سے ٹیم سے منسوب زلمی میل کے نام سے خصوصی کھانا کے آغاز کا اعلان بھی کیا گیا، اس خصوصی میل سے حاصل ہونے والی آمدن پسماندگی کا شکار بچوں کی زندگی بہتر بنانے کے مقاصد کے تحت زلمی فانڈیشن کو دی جائے گی۔ اس موقع پر مکڈونلڈز کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر رضا علی بھی موجود تھے۔

تعارف: newseditor