ہاکی ٹیم 5فروری کو دورہ ارجنٹائن پر روانہ ہو گی

 

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)دورہ ارجنٹائن کیلئے قومی ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آخری مرحلہ 27جنوری سے عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا، قومی ہاکی ٹیم نے حال ہی میں دورے پر آئی ورلڈ الیون کیخلاف دو میچوں کی سیریز کھیلی ہے جبکہ ٹیم نے دورہ ارجنٹائن پر پانچ فروری کو روانہ ہونا ہے، بہاولپور کے کھلاڑی جنید منظور ٹیم کے کپتان جبکہ فیصل آباد کے رضوان علی ان کے نائب ہیں، ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے وقار یونس(گول کیپر)عادل رائو(گول کیپر)،رضوان علی،ریحان بٹ، معین شکیل، عدیل لطیف، جنید منظور،شاہ زیب خان،غضنفر علی، افراز حکیم، عمیر ستار، نوید عالم،امجد علی، اویس ارشد،رانا وحید، احمد ندیم، محمد الیاس، وقار علی،ذاکر اللہ ،ابراہیم۔

تعارف: newseditor