آل پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس گالا (خواتین) کا آغاز

اسلام آباد(نواز گوہر سے) آل پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس گالا (خواتین) کا آغاز:وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ سپورٹس گالا کا باقاعدہ افتتاح کیا،اس موقع پر ڈی جی پی ایس بی ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا،ڈپٹی ڈی جیز منصور احمد ،ڈاکٹر وقار احمد،شاہد اسلام ،آْغا امجد اللہ ،ملک امتیاز حسین کے علاوہ بورڈز کے اعلیٰ عہدیدران بھی موجود تھے۔آل پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس گالامیں تقریباً600خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ان بورڈز میں سے ایبٹ آبادبورڈ(65کھلاڑی ،10آفیشلز)،بہاولپوربورڈ(30کھلاڑی،5آفیشلز)،ڈیرہ اسمعٰیل خان بورڈ(22کھلاڑی،3آفیشلز)،فیصل آبادبورڈ(55کھلاڑی،7آفیشلز)،کراچی بورڈ(38کھلاڑی،4آفیشلز)،کوہاٹ بورڈ(30کھلاڑی،5آفیشلز)،لاہور بورڈ(65کھلاڑی،5آفیشلز)،لاڑکانہ بورڈ(15کھلاڑی،3آفیشلز)،مردان بورڈ(30کھلاڑی،5آفیشلز)،مالاکنڈ بورڈ(16کھلاڑی،4آفیشلز)،میر پور ،آزاد کشمیربورڈ(20کھلاڑی،5آفیشلز)،میر پور خاص بورڈ(9کھلاڑی،3آفیشلز)،پشاوربورڈ(60کھلاڑی،10آفیشلز)،راولپنڈی بورڈ(25کھلاڑی،3آفیشلز)،سرگودھا بورڈ(24کھلاڑی ،4آفیشلز)،سوات بورڈ(30کھلاڑی،5آفیشلز)،سکھر بورڈ(28کھلاڑی،4آفیشلز )اور بنوں بورڈ(25کھلاڑی،5آفیشلز) شامل ہیں

اسلام آباد بورڈ اور بلوچستان بورڈ کی کھلاڑی اس گالا میں شرکت نہیں کر رہیں۔اس سپورٹس گالا میں سب سے پہلے تمام ٹیموں نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا ۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ یہ مقابلے پاکستان کی یوتھ کیلئے بہت ضروری ہیں،یہاں سے بین الاقوامی مقابلوں کیلئے نرسری تیار ہو گی ،اس گالا میں اچھے مقابلے دیکھنے کو ملینگے جبکہ تمام کھلاڑیوں کو سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔

انہوں نے اسلام آباد بورڈ کی طرف سے عدم شرکت کا نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متعلقہ وزیر سے بات کرنے کے علاوہ بورڈ کے سربراہ کو خط لکھوں گاَانہوں نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ اس سپورٹس گالا کیلئے جگہ اور صحت کی سہولیات فراہم کریگا ۔اس موقع پر ریاض حسین پیرزادہ نے آل پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس گالا میں خواتین ایونٹ کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کیا جس پر فضا میں رنگا رنگ غبارے چھوڑے گئے جبکہ کھلاڑیوں سے حلف بھی لیا گیا۔مذکورہ مقابلے 28 جنوری تک جاری رہیں گے ۔خواتین مقابلوں میں اتھلیٹکس، رسہ کشی، نیٹ بال، ٹیبل ٹینس اور والی بال شامل ہیں۔

تعارف: newseditor