قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بالر اسماویہ اقبال ریٹائر

کراچی:پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بالر اسماویہ اقبال نے تمام طرز کے انٹر نیشنل مقابلوں سے فوری ریٹائرمنٹ کا باضابطہ اعلان کردیا ہے ۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ کھیل میں ان کا سفر انتہائی یادگار رہا اور ملک کی عالمی سطح پر نمائندگی ان کیلئے ایک اعزاز سے کم نہیں جبکہ نیک تمناں کیلئے وہ ساتھی کھلاڑیوں، کوچز اور مداحوں سمیت تمام لوگوں کی مشکورو ممنون ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 14سال سے زائد مدت تک ملک کی جانب سے کھیلنے کا اختتام ہوگیا کیونکہ وہ بلندی پر کیریئر ختم کرنا چاہتی تھیں۔

 

تعارف: newseditor