آسٹریا کے قصبے’کٹزبوہل‘میں اسکیئنگ کے عالمی مقابلے کا انعقاد کیا گیا ہے۔
3 روز تک جاری رہنے والے’ہاننکام رینن‘نامی اس مقابلے میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے درجنوں کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
ایونٹ کے دوران ماہر کھلاڑیوں کے درمیان اسکیئنگ کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں شرکاء نے اپنی مہارت دکھائی اور خوب داد سمیٹی۔
رواں برس اس مقابلے میں جرمنی سے تعلق رکھنے والے’تھامس ڈرین‘ فاتح قرار پائےگئے ہیں۔