میلبورن۔ (سپورٹس لنک رپورٹ) اٹالین کھلاڑی ٹیمیا ببوس اور ان کی فرانسیسی جوڑی دار ملاڈینووچ نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا، انہوں نے فیصلہ کن معرکے میں ایلینا ویسنینا اور ایکا مکارووا پر مشتمل روسی جوڑی کو شکست دی۔ جمعہ کو آسٹریلیا میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں اٹلی کی ٹیمیا ببوس اور ان کی فرانسیسی جوڑی دار کرسٹینا ملاڈینووچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایلینا ویسنینا اور ایکا مکارووا پر مشتمل روسی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-3 سے ہرا کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔