بنگلہ دیش کا سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کے خلاف شیڈول پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، انڈر 19 ٹیم کے ابھرتے ہوئے آف سپنر نعیم حسن کو حیران کن طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، انہوں نے ابھی تک صرف چار فرسٹ کلاس میچز کھیل رکھے ہیں۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکواڈ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں دیکھی گئی ہیں، شکیب الحسن بطور کپتان دوبارہ ٹیم جوائن کریں گے، انہیں گزشتہ سال جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے آرام کا موقع دیا گیا تھا، مصدق حسین اور قمرالاسلام کی بھی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، سباشز روئے، سومیا سرکار، صابر رحمان، شفیع الاسلام اور تسکین احمد کو ڈراپ کر دیا گیا۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان شکیب الحسن، نائب کپتان محموداﷲ، تمیم اقبال، لٹن داس، مشفق الرحیم، امرالقیس، مومن الحق، مصدق حسین، تیجل اسلام، مستفیض الرحمان، قمرالاسلام، مہدی حسن، روبیل حسین اور نعیم حسن پر مشتمل ہے۔

 

تعارف: newseditor