پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کا دورہ ارجنٹائن منسوخ

اسلام آباد(نواز گوہر سے)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے آئندہ جونیئر ہاکی ٹیم کا دورہ ارجنٹائن منسوخ کردیا ہے، تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جونیئر ہاکی ٹیم نے پانچ فروری کو دورہ ارجنٹائن پرروانہ ہونا تھا تاہم اب فنڈز کی کمی کے باعث یہ دورہ منسوخ کردیا گیا ہے، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق رواں پاکستان کی سینئر ہاکی ٹیم نے دولت مشترکہ کھیلوں، ایشین گیمز اور عالمی کپ میں شرکت کرنی ہے، فیڈریشن کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی میں بھی انٹری مل گئی ہے جبکہ عمان میں تین ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی شرکت متوقع ہے جو چودہ فروری سے شروع ہوگا ،پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ کیونکہ سینئر ہاکی ٹیم کی مصروفیات بہت زیادہ ہیں اس لئے فیڈریشن نے تمام توجہ سینئر ہاکی ٹیم پر دینے کا فیصلہ کیا ہے،فیڈریشن کے مطابق جونیئر ہاکی ٹیم کا دورہ ارجنٹائن بہت مہنگا پڑنا تھا جس سے دوسرے اخراجات متاثر ہوسکتے ہیں لہٰذا اب اس دورے کومنسوخ کرکے صرف سینئر ٹیم پر توجہ دی جائے گی، فیڈریشن کاکہنا ہے کہ اس حوالے سے ارجنٹائن ہاکی حکام کو مطلع کردیا گیا ہے۔

 

تعارف: newseditor