بگ بیش لیگ، سڈنی تھنڈرز نے برسبین ہیٹ کو شکست دیدی

بگ بیش لیگ کے 17 ویں میچ میں سڈنی تھنڈر نے برسبین ہیٹ کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں برسبین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے۔کولن منرو 43 اور جمی پیٹرسن 27 رنز بنا کر ٹیم میں نمایاں بیٹر رہے جبکہ تھنڈر کی جانب سے کرس گرین اور ڈینیئل سیمی نے دو ، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔تھنڈر کے اوپنرز میتھیو گلکس اور الیکسز ہیل نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 122 رنز کا ہدف 12 ویں اوور میں مکمل کرلیا، دونوں بیٹرز نے بالترتیب 56 اور 59 رنز کی اننگز کھیلی۔

error: Content is protected !!