انگلینڈ نے 5ویں ون ڈے میں بھی کینگروز کو شکار کرلیا

پرتھ: (سپورٹس لنک رپورٹ) انگلینڈ کے ہاتھوں آسٹریلیا کو ایک اور شکست، انگلینڈ نے پانچواں ون ڈے 12 رنز سے جیت کر پانچ میچز کی سیریز چار ایک سے اپنے نام کر لی۔

پرتھ میں بھی ناکامی بنی آسٹریلیا کے گلے کا ہار، سیریز کے پانچویں ون ڈے میں انگلینڈ نے دو سو انسٹھ رنز بنائے، مہمان ٹیم کے کپتان جو روٹ باسٹھ رنز بنا کر نمایاں رہے۔

آسٹریلوی فاسٹ باؤلر اینڈریو ٹائے نے پانچ شکار کئے، جواب میں کینگروز دو سو سینتالیس رنز پر ڈھیر ہو گئے۔ ٹام کوررن کی شاندار گیند بازی، میزبان ٹیم کے پانچ مہرے کھسکائے۔ اس طرح انگلینڈ نے پانچ میچز کی سیریز چار ایک سے جیت لی۔

 

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!