شاہین آفریدی اور بمرا کے پاس یارکر کرنے کی بہترین مہارت موجود، عاقب جاوید

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر عاقب جاوید نے جسپریت بمراہ اور شاہین شاہ آفریدی کا موازنہ کرتے ہوئے بڑا بیان دے ڈالا۔ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور بمرا کے پاس یارکر کرنے کی بہترین مہارت موجود ہے تاہم میرے خیال میں شاہین کو بھارتی فاسٹ بالر پر برتری حاصل ہے۔سابق فاسٹ بالر نے کہا کہ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا گراف تیزی سے اوپر کی طرف آرہا ہے جب کہ بمرا مستحکم ہیں، شاہین ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹس میں خطرناک بنتے جارہے ہیں جب کہ حارث رئوف، شاداب خان کے باعث پاکستان کرکٹ عروج پر پہنچ رہی ہے۔عاقب جاوید نے کہا کہ حارث رئوف نے گزشتہ چند سالوں میں جس طرح سے بالنگ کی ہے ، ان کی اوسط بالنگ کی رفتار دنیا میں سب سے تیز ہے ۔انہوں نے کہا کہ بمرا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2021-23 سائیکل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بالر ہیں تاہم دونوں میں محض 3 وکٹوں کا فرق ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر کیلئے سر گارفیلڈ کی سوبرز ٹرافی جیتنے کے بعد شاہین کا نام ایک قدم آگے بڑھا ہے ۔

error: Content is protected !!