ٹی ٹوئنٹی سیریز،پاکستان کیویز کو شکست دیکر عالمی نمبر ون بن گیا

ماؤنٹ مانگنوئی میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 18 رنز سے شکست دے کر سیریز دو ایک سے اپنے نام کرلی۔

سیریز میں پاکستان کی فتح نے اسے آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن بھی دلوادی ہے۔

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل 59رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ کین ولیم سن (کپتان) 9، انارو کچن 16، ٹوم بروس12، روس ٹیلر 25، کولن ڈی گرینڈ ہوم 1 رن بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ ٹوم بلنڈیل 3 اور مچل سینٹنر 24 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاداب خان سب سے کامیاب بولر رہے۔ انہوں نے کیوی کے 2 شکار کیے جبکہ، عامر یامین، فہیم اشرف، محمد عامر اور رومان رئیس کے حصہ میں ایک ایک وکٹ آئی۔

اس سے قبل میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے میزبان نیوزی لینڈ کو 182 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد نے 19، فخر زمان 46، بابر اعظم 18، سرفراز احمد 29،عمر امین 21 اور فہیم اشرف 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ حارث سہیل 20 اور عامر یامین 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر اور ایش سودھی نے 2،2 کھلاڑی آؤٹ کیے جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور کولن ڈی گرینڈ ہوم نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

میچ سے قبل پاکستانی کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ وہ یہ میچ جیت کر ٹی 20 سیریز جیتنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب کیویز کپتان کین ولیم سن کا کہنا تھا کہ کنڈیشنز اچھی ہیں، پچ پر گھاس ہے لہذا اس کا فائدہ اٹھائیں گے اور پاکستان کو کم اسکور پر روکنے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان ٹیم میں فخر زمان، احمد شہزاد، بابر اعظم، سرفراز احمد (کپتان)، حارث سہیل، عمر امین، شاداب خان، عامر یامین، فہیم اشرف، محمد عامر، رومان رئیس شامل ہیں ۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم مارٹن گپٹل، کین ولیم سن (کپتان)، انارو کچن، ٹوم بروس، روس ٹیلر، کولن ڈی گرینڈ ہوم، ٹوم بلنڈیل، مچل سینٹنر، ٹم ساؤتھی، اش سودھی، ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔

error: Content is protected !!