ٹی ٹونٹی سیریز،محمد عامر مین آف دی سیریز،بلے بازوں میں بابر اعظم نمبرون

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں سب سے زیادہ 109 رنز بابر اعظم نے بنائے، فاسٹ باؤلر محمد عامر کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ ٹی ٹونٹی سیریز میں کیویز کی ہار پاکستان کی جیت میں بابر اعظم کا اہم کردار رہا۔

بلے باز نے تین میچز میں سب سے زیادہ ایک سو نو رنز بنائے۔ اوپنر فخر زمان ننانوے رنز بنا کر بلے بازی میں دوسرے نمبر پر رہے۔ وکٹیں اڑانے میں شاداب خان سرفہرست لیگ سپنر نے سیریز میں پانچ حریف کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا۔ محمد عامر نے تین میچوں میں تین وکٹیں اپنے نام کیں تاہم نپی تلی گیند بازی پر فاسٹ باؤلر کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

 

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!