عالمی شطرنج لیگ ; دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے

 

 

شکست کے باوجود گنگا گرینڈ ماسٹرز عالمی شطرنج لیگ میں سرفہرست
دبئی (خصوصی رپورٹ)
ٹیک مہندرا عالمی شطرنج لیگ نے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے تازہ ترین مقابلے میں چنگاری گلف ٹائٹنز نے 9:7 کے اسکور کے ساتھ ایونٹ کے سرفہرست گنگا گرینڈ ماسٹرز کو شکست دی۔ ایک اور سخت مقابلے میں اپ گریڈ ممبا ماسٹرز نے تروینی کانٹی نینٹل کنگز کو ہرادیا
شکست کے باوجود گنگا گرینڈ ماسٹرز عالمی شطرنج لیگ میں بدستور سرفہرست ہے جبکہ اپ گراڈ ممبا ماسٹرز ایک درجہ ترقی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئی۔

 

ٹائٹنز کے لئے پہلا بریک بورڈ فائیو پر آیا پولینا شووالووا نے بیلا کھوٹیناشولی کے خلاف بہتر پوزیشن بنائی۔
ڈینیل ڈوبوف اور لینیر ڈومنگیز کے درمیان کھیلے گئے میچ سے ٹیموں کو فائدہ ہوا ۔ دوبوف نے مشکل صورتحال کے باوجود فتح حاصل کرکے ٹائٹنز کے لئے چار اہم پوائنٹس حاصل کیے۔

نہال سرین نے کھیل کے زیادہ تر حصے میں برتری حاصل کرنے کے باوجود آندرے ایسپینکو کے ساتھ میچ برابر کیا۔

 

کنگز کے ساتھ گزشتہ مقابلے میں اپ گریڈ ممبا ماسٹرز نے فتح حاصل کی تھی عالمی شطرنج لیگ کا آغاز جیت سے کرنے کے باوجود اپ گرڈ ممبا ماسٹرز 0کو اب تک ایک مشکل سفر کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اس کے 2 میں فتح ملی دو میں شکت ہوئی اور ایک برابری پر ختم ہوا۔

 

 

 

error: Content is protected !!