پاکستانی سائیکلسٹ نے بھارت سےاعزاز چھیننے کی تیاری کرلی

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ ) پاکستانی سائیکلسٹ نے بھارت سے بڑا اعزاز چھیننے کی تیاری کرلی ہے۔ لاہور کے عبدالرحمٰن پالوا سولہ ہزار کلومیٹر کا نیا ریکارڈ گنیز بک میں درج کرانے کیلئے پرعزم ہیں۔

کسی ملک میں سب سے زیادہ سائیکل چلانے کا ریکارڈ اس وقت بھارت کے پاس ہے۔ عبد الرحمٰن 15 ہزار دو سو کلومیٹر کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 25 اکتوبر کو لاہور سے نکلے تھے۔ وہ پنجاب، خیبرپختونخواہ اور گلگت بلتستان کے بعد اب سندھ پہنچ گئے ہیں۔

عبدالرحمٰن پرعزم ہیں کہ سولہ ہزار کلو میٹر سائیکلنگ کر کے وہ نیا ریکارڈ قائم کر دیں گے۔ گینز بک میں نام درج کروانے کیلئے انہوں نے سائیکل پر جی پی آر ایس سسٹم بھی نصب کروا رکھا ہے۔

 

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!