کرائسٹ چرچ(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل منگل کو کھیلا جائیگا میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ڈھائی بجے جبکہ نیوزی لینڈ کے وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگا۔شیڈول کے مطابق پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمیان آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل منگل کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائیگا۔یاد رہے کہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 3 فروری کو کھیلا جائے گا۔