پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ سے آج واپس پہنچے گی

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) نیوزی لینڈ ٹور ختم ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم  آج وطن واپس پہنچے گی، سرفراز الیون ون ڈے سیریز میں تو ناکام ہوئی لیکن ٹی ٹونٹی سیریز اپنے نام کر کے کرکٹ دیوانوں کے دِل جیت لیے۔

نیوزی لینڈ ٹور کا اختتام ہونے کے بعد گرین شرٹس  آج  وطن واپس پہنچیں گی۔ سرفراز الیون کا نیوزی لینڈ کے خلاف آغاز تو اچھا نہ تھا لیکن اختتام شاندار رہا۔ قومی ٹیم نے کیویز کو ٹی ٹونٹی سیریز میں دو ایک سے ہرایا۔ کراچی کے کھلاڑی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ جبکہ لاہور سے تعلق رکھنے والے پلیئرز کی آمد علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہو گی۔

تعارف: newseditor