انٹرریجنل ون ڈے کپ ٹورنامنٹ،فیصل آباد،پشاور،سلام آباد کی کامیابیاں

اسلام آباد(نواز گوہر سے)نیشنل کپ ون ڈے انٹر ریجنل کرکٹ ٹورنامنٹ 2017-18کے تیسرے رائونڈ میں فیصل آباد ریجن نے فاٹا ریجن کو سات وکٹوں سے ،پشاور ریجن نے کراچی ریجن کو، سات وکٹوں سے ، اسلام آباد ریجن نے لاہور ریجن وائٹ کو اور راولپنڈی ریجن نے لاہور بلیو ریجن کی ٹیم کو چار وکٹوں سے ہرادیا۔ کے آر ایل گرائونڈ پر راولپنڈی ریجن نے ٹاس جیت کر لاہور ریجن کو بیٹنگ کی دعوت دی تو لاہوربلیو ریجن کی ٹیم مقررہ150اوورز میں9وکٹوں پر 181رنز کا ٹارگٹ سیٹ کرسکی۔ بلاول اقبال نے آٹھ چوکوں کی مدد سے 52گیندوں پر پچاس ناٹ آئوٹ رنز بنائے ۔ کاشف بھٹی اور سہیل تنویر تین تین وکٹیں لے کر پنڈی کی طرف سے نمایاں رہے ۔ جواب میں مقررہ ہدف راولپنڈی ریجن نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 46وین اوورمیں ہی حاصل کرلیا ۔ یوںراولپنڈی ریجن نے چار وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ ڈائمنڈ کرکٹ گرائنڈ پر کھیلے گئے ایک میچ میں ہی اسلام اؔٓباد ریجن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 282رنز بنائے ۔ فیضان ریاض 95اور شان مسعود83رنز بناکر نمایاں رہے۔ لاہور ریجن کے عمیر آصف ے تین وکٹیں حاصل کیں ۔ جواب میں لاہور ریجن 45اوورز میں 231رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ۔ عثمان صلاح الدین کے 81 رنز بھی جیت کیلئے کردار ادا نہ کرسکے ۔ اسلام آباد ر یجن کے نعمان علی نے چار اور شہزاد اعظم رانا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ نیشنل کرکٹ گرائنڈ میں کھیلے جانیوالے میچ میں کراچی وائٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 206رنز بنائے ، فواد عالم کے شاندار 90رنز ناٹ آئوٹ بھی شامل تھے۔ لیکن پشاور ریجن نے 35 ویں اوورز میں تے وکٹوؔں پر مقررہ ہدف ؔحاصل کرلیا ۔ صاجزادہ فرحان 85رنز بنا کر نمایا رہے۔ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں فاٹا ریجن نے مقررہ اوورز میں 9وکٹوں پر 311رنز بنائے ۔ ؔخوش دل نے چھ چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 93رنز بنائے ۔ جواب میں فیصل آباد ریجن نے 44ویں اوور میں تین وکٹوں پر ہدف حاصل کرلیا۔ اصف علی نے شاندار 133رنز بنائے یوں فیصل آباد نے سات وکٹوں سے میچ جیت لیا۔

تعارف: newseditor