نسیم شاہ کی کارکردگی میں نکھار آیا ہے، عاقب جاوید

پاکستان سپر لیگ فرنچائز لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کی کارکردگی میں بہت نکھار آیا ہے۔ایک بیان میں عاقب جاوید نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پاس بڑے نام ضرور ہیں، لیکن ٹیم کمبینیشن بنانا آسان نہیں ہوگا۔

 

انہوں نے کہا کہ جیسن رائے خطرناک کھلاڑی ہے، بی پی ایل میں ٹاکرے کے بعد اب حارث رئوف اور افتخار احمد کا پی ایس ایل میں ٹاکرا دیکھنا ہوگا۔عاقب جاوید نے مزید کہا کہ لاہور قلندرز کے فینز اسٹیڈیم بھرتے ہیں، سب ٹیموں کو ایسی فین فالوونگ لانی ہوگی۔

error: Content is protected !!