آل سٹار کرکٹ لیگ متنازعہ،آئی سی سی تحقیقات کریگی

متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں ہونے والی آل اسٹار کرکٹ لیگ متنازعہ ہوگئی ۔

لیگ میں ہونے والے میچز کو آئی سی سی کونسل نے مشکوک قرار دے کر اس کیخلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔

عجمان اور العین میں ہونے والی آل اسٹار لیگ 25 سے 30 جنوری تک ہونی تھی، لیکن اسے درمیان میں روک دیا گیا ۔

آئی سی سی نے لیگ میں مشکوک سرگرمیوں کی تحقیقات شروع کر دی ہے ، لیگ میں پاکستان کے بھی3 سے 4 کھلاڑی شریک تھے۔

ایمرٹس کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ آل اسٹار لیگ کے منتظمین نے نہ تو ان سے لیگ کروانے کی اجازت لی اور نہ ہی آئی سی سی سے منظوری لی تھی ۔

عجمان کرکٹ کونسل کے سیکریٹری شجاع الملک نے کہا کہ عجمان اوول نے غیر قانونی لیگ کرا کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے ، اس لیے اسے معطل کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں۔

 

تعارف: newseditor