اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی)کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ انڈر19ورلڈ کپ سیمی فائنل میں بھارت کہ ہاتھوں بڑی شکست پر مایوسی ہوئی،پرانے دشمن بھارت کے ہاتھوں شکست پر خامیوں کا جائزہ لینگے ۔منگل کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہاکہ انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل بھارت کہ ہاتھوں بڑی شکست پر مایوسی ہوئی ،پرانے دشمن بھارت کے ہاتھوں شکست پر خامیوں کا جائزہ لینگے ،2020ورلڈ کپ سے قبل خامیوں کی نشاندہی بھی کرینگے،انڈر۔19ورلڈ کپ میں جونیئر ٹیم نے سیمی فائنل تک بہترین فائٹ کی۔