عامر خان 21اپریل کو فل لوگریکو سے ٹکرائیں گے

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان 21 اپریل کو لیور پول میں فائٹ کریں گے ، جہاں ان کے حریف کینیڈا کے فل لو گریکو ہوں گے ۔وہ دو سال بعد دوبارہ ایکشن میں ہوں گے ۔

لیور پول کےایکو ایرینا ہونے والی فائٹ میں ان کے حریف ہوں گے کینیڈاکے فل لو گریکو کے عامر خان نے حال ہی میں تین باؤٹس کے لیے معاہدہ کیا ہے ، ان کا پہلا امتحان فل لو گریکو سے مقابلہ ہے۔

عامرخان اب تک 35 فائٹ لڑ چکے ہیں ، جن میں سے 31 میں کامیابی حاصل کی ، 19 باکسرز کو ناک آؤٹ کیا ، البتہ 4مرتبہ شکست کا منہ بھی دیکھا ۔

دوسری جانبفل لو گریکوکی یہ 32ویں فائٹ ہو گی۔ اس سے پہلے وہ 28 میں کامیاب رہے جبکہ 15 باکسرز کو ناک آؤٹ کیا۔ عامر اور فل لو گریکو کےدرمیان باؤٹ 21 اپریل کو ہو گی ۔

تعارف: newseditor