قومی ون ڈے کپ،راولپنڈی، کراچی وائٹس، لاہور اور پشاور کی جیت

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قومی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں راولپنڈی، کراچی وائٹس، لاہور اور پشاور کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے، پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں راولپنڈی نے لاہور کو 8 وکٹوں سے شکست دی، نیشنل گراؤنڈ اسلام آباد میں کھیلے گئے میچ میں کراچی وائٹس نے فاٹا کو 10 وکٹوں ہرادیا، ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں کھیلے گئے اسلام آباد لاہور نے اسلام آباد میں 7 وکٹوں سے اور ارباب نیاز پشاور میں کھیلے گئے میچ میں پشاور نے فیصل آباد کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔نیاز ارباب سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور نے فصیل آباد کو چار وکٹوں سے ہرادیا۔ ٹورنامنٹ میں آٹھ ریجن کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پشاور۔ فاٹا۔ اسلام آباد۔ فیصل آباد۔ لاہور وائٹس۔ کراچی وائٹس۔ لاہور بلیو اور راولپنڈی شامل ہیں۔ سیمی فائنل مقابلے 8 اور 9 فروری کو جبکہ فائنل میچ 11 فروری کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا پانچواں مرحلہ کل ہفتہ کو کھیلا جائیگا۔

تعارف: newseditor