پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور ڈیفنس سپورٹس بورڈ کے تعاون سے فن رن کا انعقاد

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور ڈیفنس سپورٹس بورڈ کے تعاون سے فن رن کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد چین میں رواں برس ہونے والی ایشئین گیمز کے حوالے سے پاکستانی اتھلیٹس اور لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔ فن رن میں سابق اولمپئینز اور ایتھلٹس طلبا و طالبات پر جوش دکھائی دئے جبکہ تقریب میں ثقافتی پروگرام میں خٹک رقص نے سماں باندھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس لاہور میں پی او اے کے زیر اہتمام ایشئین گیمز فن رن میں پی او اے آفیشلز, او سی اے وفد کے ارکان, سابق اولمپئینز, ہزاروں طلبہ و طالبات اور ایتھلٹس نےحصہ لیا۔

 

فن رن کی تقریب میں پی او اے کے صدر سید عارف حسن، پاکستان میں چین کی سفیر اور ایشین گیمز کے اآرگنائزنگ سیکرٹری کا خصوسی ویڈیو پیغام نشر کیا گیا۔ تقریب میں ثقافتی پروگرام پیش کیا گیا جس میں خٹک ڈانس اوردیگر فنکاروں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے حاضرین کے دل موہ لئے۔فن رن میں شریک تیراک بسمعہ خان، ہاکی اولمپئن شکیل عباسی، محمد ثقلین اور دوسرے اتھلیٹس کا کہنا تھا کہ فن رن کا مقصد پاکستان میں اسپورٹس کلچر کو فروغ دینا ہے۔ اس طرح کے مزید فنکشن ہونے چاہئیں کیونکہ اس سے پاکستان کا سافٹ امیج پوری دنیا میں جاتا ہے۔ اتھلیٹس کا کہنا تھا کہ وہ بہتر سے بہتر ٹریننگ کر کے ایشئین گیمز میں پاکستان کے لئے میڈلز جیتنے کی کوشش کریں گے۔ اولمپک کونسل آف ایشیا کے ڈائریکٹر پراجیکٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن افیرز وسام ترکمانی نے اس فن رن کو بہترین ایونٹ قرار دیا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ڈسلین اور انتظامات کے حوالے سے یہ فن رن بہت شاندار رہا۔یقین ہے کہ اس فن رن کے بعد پاکستانی اتھلیٹس اپنی تیاریوں میں مزید تیزی لاکر ملک کے لیے میڈلز جیتنے کی کوشش کریں گے۔ ایشین گیمز میں ابھی کچھ وقت باقی ہے۔ یہ ان کے پاس تیاریاں کا سنہری موقع ہے۔پاکستانی اتھلیٹس بہت باصلاحیت ہیں اور بہت آگے جانے کے،اہل ہیں۔۔ وسام ترکمانی نے پاکستان کی زبردست میزبانی کا بھی شکریہ ادا کیا۔ ڈی ایچ اے کےایڈمنسٹریٹر بریگیڈیئر وحید گل ستی کے مطابق ڈی ایچ اے فن رن سے پہلے سات نیشنل چیمپئن شپ کی میزبانی کرچکا ہے۔ ایشین گیمز فن رن سب پر بازی لے گیا ہے۔ ڈی ایچ اے ہمیشہ کھیل اور کھلاڑیوں کی سپورٹ کرنے میں پیش پیش رہتا ہے۔

 

 

۔پی او اے کے نائب صدر شوکت جاوید کا کہنا تھا کہ وہ اس طرح کھیلوں کے مزید ایونٹس کا انعقاد کرکے پاکستان کا سافٹ امیچ اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد محمود نے اولمپک کونسل آف ایشیا اور فن رن کے لیے آنے والے وسام ترکمانی اور جیان ژو او سی اے وفد اور شرکا کی آمد کو سراہتے ہوئے اتھلیٹس کو نصحیت کی کہ وہ ایشین گیمز پر تمام تر توجہ مرکوز کردیں تاکہ میڈلز کی تعداد کو بڑھانے میں مدد ملے۔ آخر میں فن رن کے کامیاب اتھلیٹس میں سرٹیفکیٹ اور مہمانوں میں سوونئیر تقسیم کیے گئے ۔

error: Content is protected !!