لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں انجری کا شکار ہونیوالے فاسٹ بالر حسن علی کی صحت یابی میں دو ہفتے لگیں گے۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈاکٹرز نے فاسٹ بالر کی انجری کا جائزہ لیا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق فاسٹ بالر کو سائیڈ اسٹرین کی بھی شکایت ہوئی ہے۔ جس کے بعد این سی اے میں حسن علی سائیڈ اسٹرین پر بھی کام کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ فاسٹ بالر کو انجری سے نجات کیلئے دو ہفتے لگیں گے۔ پی سی بی میڈیکل پینل فاسٹ بالر کی انجری کا مسلسل جائزہ لیتا رہے گا۔ انجری سے نجات کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہی رہیں گے۔