بیگ بیش لیگ،ہوبارٹ ہریکینز فائنل میں داخل

سڈنی: (سپورٹس لنک رپورٹ) آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کا میلہ اختتام کی جانب گامزن، ہوبارٹ ہریکینز نے پرتھ سکارچرز کو 71 رنز سے شکست دے کر فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا۔

بگ بیش میں ہوبارٹ ہریکینز اور پرتھ سکارچرز کے درمیان سیمی فائنل یکطرفہ رہا۔ ہوبارٹ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چار وکٹ پر 210 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔

وکٹ کیپر میتھیو ویڈ اور بین میکڈرمٹ نے نصف سنچریاں داغ دیں۔ جواب میں پرتھ سکارچرز اٹھارہویں اوور میں 139 رنز پر ڈھیر ہو گئی، راجرز نے تین شکار کیے۔

 

تعارف: newseditor