سہ ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)عمان میں 14 فروری سے شروع ہونے والے سہہ ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کی 21 رکنی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ،رضوان سینئر کو کپتان اور ارسلان قادر کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

پاکستان کی ہاکی ٹیم کا اعلان کراچی میں عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم میں دو روزہ ٹرائلز کے بعد کیا گیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اصلاح الدین نے ٹیم کا اعلان کیا۔

ٹیم میں عمران بٹ ،مبشر علی ،رضوان جونیئر ،تصور عباس، ابو محمود، فرید احمد، توثیق ارشد، عمر بھٹہ، ارسلان قادر، رضوان سینئر، شفقت رسول، امجد علی، فیصل قادر،حماد شکیل بٹ، اظفر یعقوب، اعجاز احمد، عاطف مشتاق، علی شان، عتیق ارشد، شجیع احمد اور تنظیم الحسن شامل ہیں۔

منتخب کردہ ٹیم 10 فروری کو عمان روانہ ہوگی، ہیڈ کوچ حسن سردار کی معاونت محمد ثقلین اور ریحان بٹ کریں گے، شاہد علی خان گول کیپنگ کوچ ہوں گے۔

سہہ فریقی ٹورنامنٹ 14 فروری سے عمان میں شروع ہوگا جس میں میزبان عمان کے علاوہ پاکستان اور جاپان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

تعارف: newseditor