ڈبلیو ٹی اے ٹینس ٹورنامنٹ،پیٹراکوویٹوا اگلے رائونڈ میں داخل

سینٹ پیٹرزبرگ: (سپورٹس لنک رپورٹ) روس میں ڈبلیو ٹی اے ٹینس ٹورنامنٹ کے افتتاحی راؤنڈ میں جمہوریہ چیک کی پیٹرا کوویٹوا نے میزبان ملک کی الینا کو ہرا کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے۔

سینٹ پیٹرز برگ ٹینس کے افتتاحی مرحلے میں روس کی الینا کا مقابلہ چیک ریپبک کی پیٹرا کوویٹوا کیساتھ ہوا۔ جمہوریہ چیک کی کھلاڑی نے زبردست پرفارمنس دکھاتے ہوئے پہلا سیٹ چھ دو سے اپنے نام کیا۔

دوسرے سیٹ میں بھی وہ اپنی حریف پلیئر پر حاوی رہیں۔ پیٹرا کویٹووا نے اس بار با آسانی چھ صفر سے فتح جاصل کر کے اگلے مرحلے کا ٹکٹ کٹوا لیا۔

تعارف: newseditor