سابق کپتان شعیب ملک 36 برس کے ہوگئے

 لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ ) شعیب ملک آج اپنی چھتیسویں سالگرہ منا رہے ہیں، آل راؤنڈر نے انٹرنیشنل کیرئیر کا آغاز بیس سال پہلے انیس سو ننانوے میں کیا تھا۔ شعیب ملک یکم فروری انیس سو بیاسی کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔

آل راؤنڈر نے انٹرنیشنل کیرئیر کا آغاز انیس سو ننانوے میں کیا۔ وہ قومی ٹیم کی قیادت بھی کرچکے ہیں۔ سابق کپتان نے دو ہزار دس میں عالمی شہرت یافتہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سے شادی کی تھی۔ شعیب ملک اب تک 261 ون ڈے میچز میں چھ ہزار نو سو پچہتر رنز بنا اور ایک سو چون وکٹیں اڑا چکے ہیں۔

انہیں پانچ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کھیلنے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔ بلے باز ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرڈ ہوچکے۔ شعیب ملک حالیہ دورہ نیوزی لینڈ کے چار میچز میں صرف 43 رنز ہی بنا سکے تھے۔

تعارف: newseditor