فیفا 2018ورلڈ کپ ٹرافی کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، سیکرٹری سپورٹس پنجاب


لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے کہا ہے کہ فیفا 2018 ورلڈ کپ ٹرافی کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، ٹرافی کی آمد سے ہمارے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور پاکستان میں فٹ بال کا کھیل مزید فروغ پائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز مقامی ہوٹل میں فیفا 2018ورلڈ کپ ٹرافی کی پاکستان آمد کے موقع پر تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے مزید کہا کہ فیفا ٹرافی کی آمد ہمارے نوجوان فٹ بالرز کیلئے بہترین موقع ہے کہ وہ اپنے کھیل کو مزید بہتر کریں اور فٹ بال کی عالمی کمیونٹی میں اپنا مقام بنائیں، ہمارے کھلاڑی باصلاحیت ہیں، ان کو صرف اچھی رہنمائی کی ضرورت ہے ، سپورٹس بورڈ پنجاب کھلاڑیوں کو جدید اور بہترین سہولتیں فراہم کررہا ہے، فٹ بال سٹیڈیمز میں تمام سہولتیں دی گئی ہیں، نوجوان فٹ بالرز کو چاہئے کہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی صلاحیتوں کو منوائیں۔

تعارف: newseditor