دوسرا ون ڈے،بھارتی سپنرز نے جنوبی افریقہ کو گھما دیا

سنچورین(سپورٹس لنک رپورٹ) انڈیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان چھ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں انڈیا نے میزبان ٹیم نو وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔

انڈیا کے سپنروں کی شاندار بولنگ کی بدولت جنوبی افریقہ کی پوری صرف 118 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ انڈیا نے اپنا ٹارگٹ بیس اووروں میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ انڈیا کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی روہت شرما جو پندرہ رنز بنا کر فاسٹ بولر گاغیزو ربادہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

شیکھر دھون 51 رنز جبکہ کپتان ویراٹ کوہلی 46 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

چھ ایک روزہ کرکٹ میچوں کی سیریز میں انڈیا کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

اس سے قبل انڈیا نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ میزبان ٹیم کی جانب سے ہاشم آملہ اور کوئنٹن ڈی کاک نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 39 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کے بیٹسمین انڈین بالروں کی عمدہ بولنگ کا سامنا نہ کر سکے اور اس کے ابتدائی پانچ کھلاڑی صرف 99 رنز کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔ انڈیا کے دو لیگ سپن بولروں نے جنوبی افریقہ کے آٹھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

میزبان ٹیم کے آؤٹ ہونے والے بیٹسمینوں میں ہاشم آملہ نے 23، کوئنٹن ڈی کاک نے 20، مارکرم نے آٹھ، ڈومینی نے 25، زونڈو نے 25، مورس نے 14، ربادا اور مارکل نے ایک، ایک جبکہ ملر اور عمران طاہر کوئی رن کا بنا سکے۔

انڈیا کی جانب سے یزویندر چہل نے پانچ جبکہ کلدیپ یادو نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

یہ ایک روزہ میچوں میں یزویندر چہل کی اب تک کی بہتری بولنگ ہے۔

ڈربن میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں انڈیا نے کپتان وراٹ کوہلی کی سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

تعارف: newseditor