پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے انتخابات مکمل

راولپنڈی(گوہر نواز سے)پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے انتخابات یہاں مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئے جس میں آئندہ مدت کیلئے عہدیداران کا چنائو کیا گیا، اس موقع پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے نمائندے بطور مبصر موجود تھے، انتخابی نتائج کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل(ر)جاوید اقبال پیٹرن، افتخار احمد تبسم مشیر فیڈریشن، لیفٹیننٹ کرنل (ر)راجہ وسیم احمد صدر، شیر محمد ترین سینئر نائب صدر، محمد اختر بٹ،صبا شمیم، جمشید عالم،شاہدشنواری(نائب صدور)،مرتضیٰ حسن بنگش سیکرٹری جنرل، جلال حیدر خان سیکرٹری فنانس،صبا شمیم جدون صدر ویمن ونگ، ناجیہ رسول،کامران عمر قریشی،محمد بابر(ڈپٹی سیکرٹریز) منتخب ہوئے،ایگزیکٹو ممبران میں مجیدہ، شازیہ ناز، نیوی کا نمائندہ، ایئر فورس کا نمائندہ،عون عباس ہاشمی، ملک محمد اعظم، عیسیٰ کرار، نصیب اللہ بابر، پروفیسر مریم، الیاس آفریدی،طلحہ جنید، نزاکت، محمود شاہ، ناجیہ رسول، شاہ عادل، محمد حنیف، سید صداقت حسین، ندیم احمد اور محمد منظور نجم شامل ہیں۔

 

تعارف: newseditor