یکجہتی ہاکی کپ 5فروری کوکھیلاجائیگا

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ ) یوم یکجہتی کشمیر و جذبہ خیر سگالی کے تحت یکجہتی ہاکی کپ اولمپئین شہناز شیخ الیون ہاکی ٹیم اور اولمپئین منظور جونئیر الیون ہاکی کی ٹیموں کے درمیان میچ 5 فروری بروز سموار کو شہناز شیخ ہاکی اسٹیڈیم سید پور روڈ سیٹلائٹ ٹائون گرائونڈ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی (چئیرمین سپورٹس اسٹینڈنگ کمیٹی پنجاب) و سابق رکن قومی اسمبلی (محمد حنیف عباسی) کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے ۔پہلا میچ دن 12 بجے خواتین ہاکی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ دن 2:30 بجے اولمپئین منظور الیون اور اولمپئین شہناز شیخ الیون کے درمیان کھیلا جائے گا.۔یوم یکجہتی کشمیر کو مد نظر رکھتے ہوئے فیڈرل سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے امن وامان و کھیلوں کی صحت مندانہ سرگرمیوں اور نوجوانوں کا کھیلوں کی طرف بڑھتے ہوئے رجحان کو سراہا ہے اور اس یکجہتی کپ کے لیے اپنی نیک تمنائوں کے ساتھ خدمات تعاون پیش کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ بھی سپونسر ایسی صحت مندانہ سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

 

تعارف: newseditor