قومی ویمن سپر ہاکی لیگ کا لاہور میں آغاز ، افتتاحی تقریب میں خورشید احمد شاہ کی شرکت


لاہور ( سپورٹس لنک رپورٹ) قومی ویمن سپر ہاکی لیگ کا لاہور میں آغاز ہوگیا،افتتاحی میچ میں لاہور لائنز اور کراچی ڈولفنز کا مقابلہ 2-2گول سے برابر رہا جبکہ دوسرے میچ میں ٹیم پشاور ڈیئر نے اسلام آباد شاہین کو 0-2 سے شکست دی۔نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں دوسری قومی ویمن سپر ہاکی لیگ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ تھے ۔ افتتاحی تقریب میں شاندار مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کیا گیا جس میں موجودہ اور سابقہ خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی۔سابقہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو مہمان خصوصی نے ان کی خدمات کے اعتراف میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیئے۔لیگ میں شامل ٹیموں میں لاہور لائینز،کراچی ڈولفنز، اسلام آباد شاہین، کوئٹہ پینتھرز اور پشاور ڈیئرز شامل ہیں۔ٹورنامنٹ کا پہلا میچ کراچی ڈولفنر اور لاہور لائنز کے درمیان کھیلا گیا جس کا نتیجہ برابر رہا۔ جبکہ دوسرے میچ میں ٹیم پشاور ڈیئر نے اسلام آباد شاہین کو 0-2 سے شکست دی۔اس موقع پر مہمان خصوصی سید خورشید شاہ نے سابق خواتین کھلاڑیوں کی خدمات کے اعتراف میں شیلڈز دیں۔ہاکی لیگ کا فائنل 11 فروری کو کھیلا جائے گا۔

تعارف: newseditor