تیسرا ون ڈے،بھارت نے جنوبی افریقہ کو دھول چٹا دی

کیپ ٹاؤن(سپورٹس لنک رپورٹ): بھارتی کرکٹ ٹیم نے کپتان ویرات کوہلی کی شاندار سنچری کی بدولت تیسرے ون ڈے میچ میں میزبان جنوبی افریقہ کو 124 رنز سے شکست دے دی۔

اس فتح کے ساتھ بھارت کو چھ ون ڈے میچز کی سیریز میں 0-3 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

تیسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی جس کا بھارت نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔

ویرات کوہلی کے ناقابل شکست 160 اور شکہر دھون کے 76 رنز کی بدولت بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز کا مجموعہ حاصل کیا۔

جواب میں میزبان ٹیم محض 40 اوورز میں 179 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ جے پی ڈومینی نے 51 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ بھارت کی جانب سے لیگ اسپنر یزویندر چاہال اور لیفٹ آرم اسپنر کلدیپ یادیو نے 4،4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تعارف: newseditor