رافیل نڈال کا 10 برس بعد کوئنز کلب ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کا اعلان


میڈرڈ ( سپورٹس لنک رپورٹ) شہرہ آفاق ہسپانوی ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے رواں برس جون میں شیڈول کوئنز کلب چیمپئن شپ میں شرکت کا اعلان کیا ہے، یہ ان کی 10 برس بعد ایونٹ میں پہلی شرکت ہو گئی، انہوں نے آخری مرتبہ 2008ء میں کوئنز کلب ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کی تھی اور انہوں نے فیصلہ کن معرکے میں نوویک جوکووچ کو شکست فاش سے دوچار کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ نڈال نے اپنے بیان میں کہا کہ 2008ء ان کے کیریئر کا یادگار سال تھا جسے وہ کبھی فراموش نہیں کریں گے اور میں دوبارہ اس میں شرکت پر خوشی محسوس کر رہا ہوں۔

تعارف: newseditor