ملتان (سپورٹس لنک رپورٹ ) سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اور اہلیہ شیزا ا کی ملتان میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ۔ وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم حالیہ دنوں میں ملتان گئیں لیکن واپسی سے قبل ہی انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر شیئر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق شنیرا اکرم ہمیشہ ہی یہ ثابت کر دیتی ہیں کہ وہ کس حد تک پاکستان سے محبت کرتی ہیں، اس ملک کیلئے ان کی محبت ہراس جگہ پر بھی دیکھی جاسکتی ہے جہاں وہ جائیں۔
حالیہ دنوں میں انہوں نے اپنے شوہر وسیم اکرم کیساتھ ملتان کا دورہ کیا، دونوں ملتان سلطانز کے زیراہتمام دوستانہ میچ دیکھنے گئے تھے۔
اس موقع پر شہریوں نے بھی شنیرا کو احترام دیا اور پرتپاک استقبال کیا۔ شنیرا بھی اپنی خوشی چھپانہ سکیں اور اپنے سفر کی داستان سوشل میڈیا پر بھی شیئرکی۔