لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی ون ڈے ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی بیٹے کے باپ بن گئے ہیں ۔ٹیسٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز نے اپنے مداحوں کے ساتھ یہ خوشی کے لمحا ت شیئر کرنے کیلئے ٹویٹر پر اپنے تیسرے بیٹے ازلان اظہر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ الحمد اﷲ ،اﷲ نے مجھے تیسرے بیٹے سے نوزا ہے، ہماری فیملی کے نئے ممبر ازلان اظہر سے ملیئے ۔اظہر علی کی اس پوسٹ پر کرکٹرز اور ان کے چاہنے والوں نے انہیں مبارکباد کے پیغامات دیئے ۔ اظہر علی کے دونوں بڑے بیٹے کرکٹ کے بہت شوقین ہیں اور 32سالہ ٹیسٹ کرکٹر اپنے بیٹوں کی کرکٹ پریکٹس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پرڈالتے رہتے ہیں۔