معروف فٹبالر کو ٹیکس چوری کے الزام میں قید،تفصیلات رپورٹ میں

میڈرڈ(سپورٹس لنک رپورٹ)سپین ٹیکس حکام نے چلی سے تعلق رکھنے والے انگلش پریمئیر لیگ کے مہنگے ترین فٹبالر ایلکس سانچز کو ٹیکس چوری کے الزام میں 16ماہ قید کی سزا سنا دی ہے ،فٹ بالر نے ہسپانوی حکام سے قیدکی سزا کو جرمانہ میں بدلنے کی درخواست کردی ۔ہسپانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے ایلکس سانچز کی جانب سے قید کی سزا ختم کرنے کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے انہیں جرمانہ کے طور پر 5 لاکھ 25 ہزار پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم جاری کیا ہے ،رقم کی ادائیگی کی صورت میں ایلکس سانچز کو قید کی سزا نہیں دی جائیگی۔

 

تعارف: newseditor