ویمن ہاکی لیگ،کراچی اور کوئٹہ کا میچ برابر،لاہور نے اسلام آباد کوزیر کرلیا

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)دوسری پاکستان ویمن ہاکی سپر لیگ کے تیسرے روز مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ کراچی اور کوئٹہ کے مابین کھیلا جانے والا میچ برابر رہا جبکہ لاہور نے اسلام آباد کو شکست دیدی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں جاری ویمن ہاکی سپر لیگ کے تیسرے روز پہلا میچ کراچی ڈولفن اور کوئٹہ پینتھر کے مابین کھیلا گیا جو دو ،دو گول سے برابر رہا۔

کوئٹہ کی جانب سے کپتان کلثوم شہزادی اور اقرا حنیف نے ایک، ایک گول کیا جبکہ کراچی کی تہمینہ اور صدف رفیع نے گول سکور کئے ۔ دوسرا میچ لاہور لائنز اور اسلام آباد شاہین کے مابین کھیلا گیا ، اس میچ میں لاہور نے ایک کے مقابلے دو گول سے کامیابی اپنے نام کی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے حمیرا لطیف اور شارقہ سرور نے ایک ،ایک گول کیا جبکہ اسلام آباد کا واحد گول سدرہ کنول نے کیا۔ ویمن ہاکی سپر لیگ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے جن میں پشاور ڈیئرز کا مقابلہ کوئٹہ پینتھر سے ہوگا دوسرا میچ اسلام آباد شاہین اور کراچی ڈولفن کے درمیان کھیلا جائے گا

تعارف: newseditor