انڈور سائیکلنگ کے یہ مقابلے آپ کو حیران کردینگے

استونیا(سپورٹس لنک رپورٹ)سائیکل چلاتے ہوئے کرتب دکھانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں کیونکہ اس دوران توازن کا خاص خیال کرنا پڑتا ہے، لیکن ان نوجوانوں کو دیکھ کر تو ایسا لگتا ہے کہ شاید یہ بہت ہی آسان کام ہے۔

جی ہاں استونیا میں انڈورسائیکلنگ کے 18ویں سالانہ مقابلے سمپل سیشن 2018کا آغاز انعقاد کیا گیا، جس میں کئی ممالک سے تعلق رکھنے والے ماہررائیڈرزنے شرکت کی۔

2روزتاک جاری رہنے والے اس مقابلے کے دوران ماہرسائیکل سواروں نے نہایت پھرتیلے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے درمیان میں آنے والی تمام رکاوٹوں کو انتہائی مہارت کے ساتھ عبور کرنے کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔

رواں برس اس مقابلے میں امریکا سے تعلق رکھنے والے رائیڈر گیرٹ رینلڈز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

تعارف: newseditor