ہرارے(سپورٹس لنک رپورٹ)زمبابوے خواتین کرکٹ ٹیم نے 5میچز کی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں آئرلینڈ خواتین کرکٹ ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 101 رنز بنائے ،کپتان والڈرن 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ زمبابوے نے ہدف 19.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، نداریا نے شانداراننگز کھیلتے ہوئے 32 رنز بنائے اور ٹاپ سکورررہیں ، مگیری نے 31 رنز کی فتح گر اننگز کھیل کر جیت میں اہم کردار اداکیا۔